ایک سال کے دوران 19لاکھ سے زائد ای چالان

ایک سال کے دوران 19لاکھ سے زائد ای چالان

شہریوں پر 5 ارب سے زائد جرمانے عائد، 2ارب روپے خزانے میں جمع ہوئےبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر سب سے زیادہ چالان کیے گئے ،ٹریفک پولیس

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ڈیجیٹل ای چالان سسٹم کے نفاذ کو ایک سال مکمل ہوگیا، اس دوران ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 19 لاکھ 47 ہزار سے زائد چالان کیے گئے اور شہریوں پر 5 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد ہوئے ۔ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ شہریوں نے ای چالان کی مد میں 2 ارب روپے سے زائد قومی خزانے میں جمع کرائے جبکہ تقریباً 3 ارب کے جرمانے معاف کیے گئے ۔ ای چالان سسٹم کے ذریعے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد چالان منسوخ کیے گئے ۔حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جدید کیمروں کی مدد سے سب سے زیادہ 8 لاکھ 14 ہزار سے زائد چالان بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر کیے گئے ۔ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 7 لاکھ 15 ہزار سے زائد چالان جاری ہوئے۔

اسی طرح تیز رفتاری پر 65 ہزار 255، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 36 ہزار 474 اور رانگ وے گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر 34 ہزار 652 چالان کیے گئے ۔فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 54 ہزار 443 جبکہ سرٹیفکیٹ کی مدت ختم ہونے پر 18 ہزار 519 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔ نو پارکنگ کی خلاف ورزی پر 78 ہزار 377 ای چالان جاری ہوئے ۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 7 ہزار 975، فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال پر 11 ہزار سے زائد، گاڑیوں میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر 3 ہزار 156 اور نمبر پلیٹ چھپانے پر 5 ہزار 401 چالان کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...