کالعدم تنظیم کے کارندوں کا عدالتی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے دو مبینہ کارندوں مدد علی اور جنید علی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سی ٹی ڈی نے دونوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کالعدم تنظیم کے کمانڈر سے رابطے میں تھے جبکہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم تنصیبات کی ریکی بھی کرچکے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments