غیراخلاقی ویڈیوز فروخت کرنے کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

غیراخلاقی ویڈیوز فروخت کرنے کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے غیر اخلاقی اینیمیٹڈ ویڈیوز بنا کر بیرون ملک فروخت کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان محمد انصر اور اظہر علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل کے مطابق ملزمان کو گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی فلیٹس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان مبینہ طور پر غیر اخلاقی اینیمیٹڈ ویڈیوز تیار کرکے امریکا اور جرمنی میں موجود کلائنٹس کو فروخت کرتے تھے ۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کی کمپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بیرون ملک کلائنٹس سے رابطے کرتی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...