رکشے میں منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل کے علاقے مدینہ کالونی میں پولیس کی کارروائی میں رکشے میں منشیات کی سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔
پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت محمد امین اور ادریس کے ناموں سے ہوئی۔ایس ایس پی ایسٹ زبیرنذیر کے مطابق ملزمان رکشے کے ذریعے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کر رہے تھے ۔ملزمان کے رکشے میں موجود 28 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی منشیات چرس برآمد کرلی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments