توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری ایکسائزکونوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری ایکسائزکونوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز کے پورٹل پر انشورنس کمپنی کا نام ظاہر نہ کرنے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری ایکسائز اور دیگر حکام کو 17 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کمپنی کے وکیل ذیشان عبداللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے اکتوبر میں درخواست گزار کمپنی کا نام متعلقہ سرکاری پورٹل پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود تاحال کمپنی کا نام پورٹل پر ظاہر نہیں کیا جا رہا اور سرکاری نظام میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ انشورنس پالیسیوں کو تسلیم بھی نہیں کیا جا رہا۔ وکیل نے بتایا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد سندھ بھر میں گاڑیوں کے لیے تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے ، جس کے تحت حادثات کی صورت میں متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کیا جائے گا، تاہم حکومت سندھ نے انشورنس کے لیے ایک نجی کمپنی کی خدمات بطور ایجنٹ حاصل کر رکھی ہیں اور محکمہ ایکسائز کے پورٹل پر اس کے علاوہ کسی دوسری انشورنس کمپنی کا نام ظاہر نہیں ہو رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...