بااثر زمیندار کا اراضی پر قبضے کیلئے گاؤں پر حملہ،3گھر جلا دیے

بااثر زمیندار کا اراضی پر قبضے کیلئے گاؤں پر حملہ،3گھر جلا دیے

گاؤں سرکاری زمین پر آباد، کسی کی ملکیت نہیں،حکومت نوٹس،تحفظ فراہم کرے ،متاثرین

شہدادپور (نمائندہ دنیا) شہدادپور کے قریب گاؤں قاضی محمد تقی میں مبینہ طور پر بااثر زمیندار کی جانب سے گاؤں خالی کرانے اور زمین پر قبضے کے لئے مسلح افراد کے حملے میں 3 گھر جلا دیے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہدادپور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، جبکہ ٹنڈو آدم تعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ واقعہ کے خلاف متاثرہ بھیل، خاصخیلی اور رند برادری کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ قاضی نعیم کے منیجر گل حسن ، جگو جنڈانو اور گاگن مسلح افراد کے ہمراہ گاؤں پر حملہ کرکے انہیں گھر خالی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ گاؤں سرکاری زمین پر آباد ہے ، کسی کی ذاتی ملکیت نہیں۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لے کر تحفظ فراہم کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...