حکومت شوگر ملز کو کرشنگ شروع کرنے کا پابند کرے ،آبادگار اتحاد
گنے کی سرکاری قیمت سے متعلق بھی تاحال صورتحال واضح نہیں ، چودھری سیف اللہ
ڈگری (نامہ نگار) سندھ آبادگار اتحاد کے صدر چودھری سیف اللہ گِل نے کہا ہے کہ شوگر ملز کی جانب سے گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنا کاشتکاروں کے ساتھ سراسر ناانصافی اور ان کا معاشی استحصال ہے۔ حکومت شوگر ملز کو کرشنگ شروع کرنے کا پابند کرے،گنے کی سرکاری قیمت سے متعلق بھی تاحال صورتحال واضح نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ 21نومبر کو (کل) سندھ آبادگار اتحاد کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بڑا احتجاج کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments