زمان ٹاؤن میں 6اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

زمان ٹاؤن میں 6اسٹریٹ  کرمنلز گرفتار

کراچی(این این آئی) زمان ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف تین مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ۔۔۔

ایک زخمی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پہلی کارروائی بھٹائی کالونی کے قریب کی گئی جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری کارروائی کورنگی منا گجیا والے کے قریب کی گئی جہاں  پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تیسری کارروائی کورنگی نمبر 4 مچھلی موڑ کے قریب کی گئی جہاں صبح سویرے مبینہ طور پر نقلی پستول کے ذریعے وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...