اورنگی ٹاؤن میں گھر سے گلا کٹی لاش برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن مجاہد آباد کے قریب گھر سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی گلا کٹی لاش ملی۔۔
۔لاش کی شناخت ابو بکر کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی خاتون دوست سے ملنے اس کے گھر گیا تو اچانک خاتون کا شوہر یاسین گھر آگیا ۔ملزم نے ابو بکر کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھے اور گلے پر چھُری پھیر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے ، تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملزم کی تلاش بھی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments