گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3جاں بحق

 گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3جاں بحق

ملزم ناصر احمد نے سالے اور بیوی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مظفر آباد میں گھر میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ناصر، محمد احسن اور مسماۃ اسماء کے نام سے ہوئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ناصر احمد نے فائرنگ کرکے اپنے سالے محمد احسن اور اپنی بیوی مسماۃ اسماء کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ موقع سے ایک پستول برآمد ہوا ہے ۔دوسری جانب قائد آباد میں گھر میں فائرنگ کے واقعے پر مقتولین کے والد محمد عارف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا داماد ناصر ہمیں پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے ، ملزم کی دھمکیوں کے حوالے سے پولیس کو درخواستیں بھی دی تھیں، پولیس نے ناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے وقت میں گھر کے باہر بیٹھا تھا، میرا داماد گھر آیا اس وقت میرا بیٹا احسن سو رہا تھا، شور سن کر میرا بیٹا کمرے سے باہر آیا تو داماد نے اس کے سر پر گولی مار دی، ملزم نے میری بیٹی کو گولی ماری پھر اپنی جان لے لی۔والد مقتولین کے مطابق دونوں کی 16 سال قبل شادی ہوئی تھی اور تین بچے تھے ، میرا داماد پہلے کمپنی میں ٹھیکیداری کرتا تھا اور آج کل بے روزگار تھا۔انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی سے مساج سینٹر میں کام کراتا تھا جس وجہ سے وہ بچوں سمیت میرے گھر آ گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...