آن لائن جوئے اور سٹے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کاجسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آن لائن جوئے اور سٹے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کو عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا، جہاں این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے ، جبکہ ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ابتدائی جائزے کے دوران 8.1 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا سراغ ملا ہے ، کارروائی کے دوران ایک بیگ سے 73 لاکھ روپے برآمد ہوئے ، جبکہ گرفتار 2 ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں موجود ایک ارب روپے سے زائد کی رقم فریز کردی گئی ہے ۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ جوئے اور سٹے کے نیٹ ورک کا مجموعی حجم ایک کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے ، مقدمے میں 40 ملزمان نامزد ہیں، جن میں 32 کمپنیوں کے سی ای اوز بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments