پولیس مقابلوںمیں 5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

پولیس مقابلوںمیں 5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

موٹر سائیکل، شراب کی 45بوتلیں اور 44گرام آئس بھی پکڑی گئیگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، شراب کی 45 بوتلیں اور 44 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس اور شاہین فورس نے تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں دو موریہ پل کے قریب ملزمان سے مقابلہ کیا۔ دوطرفہ فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک زخمی سمیت دو ملزمان حیدر علی اور خالد شاہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔دوسری جانب ضلع ملیر کے علاقے سکھن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عادی ملزم عمیر ولد اورنگزیب کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے شراب کی 45 بوتلیں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 741/2026 درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ادھر ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن سے دو ملزمان جہانزیب پنہور اور زبیر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 44 گرام آئس برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...