گھوٹکی، محراب پور میں حادثات وواقعات، 2خواتین جاں بحق
گھوٹکی، محراب پور (نمائندگان دنیا )حادثات وواقعات نے 2 جانیں لے لیں۔ گھوٹکی کے گاؤں کمبیر کولاچی میں گھریلو تنازع خاتون شاہینہ زوجہ ذبیح اللہ مبینہ پھندے سے جھول گئی۔
جبکہ محراب پور کے قریب قومی شاہراہ پر وین کی زد میں آکر 68 سالہ جنت سومرو کچل کر جاں بحق ہوگئی، لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی، دوسری جانب حادثے میں زخمی محکمہ صحت کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نوشہرو فیروز کا سپر وائزر ڈاکٹر رمضان راجپر نواب شاہ کے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments