بریسٹ کینسر بارے آ گاہی، ارفع ٹاور کی عمارت پر گلابی روشنیاں

بریسٹ کینسر بارے آ گاہی، ارفع  ٹاور کی عمارت پر گلابی روشنیاں

ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی 17 منزلہ عمارت کو گلابی روشنیوں میں ڈھال دیا گیا،

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی 17 منزلہ عمارت کو گلابی روشنیوں میں ڈھال دیا گیا،اہتمام پنجاب آئی ٹی بورڈ، آئی ٹی یونیورسٹی ،شوکت خانم ہسپتال اور پنک ربن نے مل کر کیا۔ارفع ٹاور کو گلابی کرنے کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ بارے آگاہی پیدا کرنا ہے ،ہر سال پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد بریسٹ کینسر کے باعث دم توڑ جاتی ہے ، ارفع ٹاور کو گلابی روشنیوں میں ڈھالنے کا مقصد خواتین کو اس مرض بارے توجہ دلانا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں