بینک آف پنجاب کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

بینک آف پنجاب کی پہلی  سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)بینک آف پنجاب کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

 قبل از ٹیکس منافع میں 67فیصد اضافہ ہوا۔بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 مارچ 2024 کوا ختتام پذیر پہلی سہ ماہی کے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے پہلی سہ ماہی کیلئے بینک کی کارکردگی اورسٹریٹجک بزنس پلان کا جائزہ لیا اور ٹیکس سے قبل منافع میں 67 فیصد کی غیر معمولی نمو دکھانے پرمینجمنٹ کی کوششوں کو سراہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں