مختلف مقامات پر2لڑکیوں سے زیادتی کی کوشش

مختلف مقامات پر2لڑکیوں  سے زیادتی کی کوشش

قصور(نمائندہ دنیا)مختلف مقامات پر دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، محمدیسٰین نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ۔۔۔

 اسٹیل باغ کے رہائشی افضل جٹ نے میری 10سالہ بیٹی (آ) کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، اشرف علی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کو بتایا کہ میری 18سالہ بیٹی (ث) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم انس میرے گھر کے باہر کھڑا رہا اور ملزم علی رضا نے گھرمیں داخل ہوکرمیری بیٹی سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی، بیٹی کا شور سن کر میرا بیٹا وقاص اور محلے دار ساگر موقع پر آگئے تو دونوں ملزم موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں