فرنیچر کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا عمان نے دستکاری و کندہ کاری والے پاکستانی فرنیچر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ایف سی کے وفد نے چند روز قبل عمان کا دو روزہ کامیاب دورہ کیا تھا جس کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا، دورے میں لگژری فرنیچر کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔