جے یو آئی مجلس عاملہ کا اجلاس ،تنظیمی اور سیاسی امور پر فیصلے
لاہور (سیاسی نمائندہ)جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر مولانا سید محمود میاں کی زیر صدارت جامعہ مدنیہ رائیونڈ میں ہوا۔
جلاس میں مرکزی نائب امیر مولانا خواجہ خلیل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ نے مولانا فضل الرحمن کی مدبرانہ قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے لئے مولانا فضل الرحمن کا تاریخی کردار ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دریں اثنا جے یو آئی پنجاب نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور اسرائیلی ظلم و جبر کی مذمت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی امور پر تفصیلی بحث کے بعد فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں مولانا صفی اللہ، مولانا یحییٰ عباسی، مولانا جمال عبدالناصر، حافظ غضنفر عزیز،نور خان ہانس، مفتی شاہد مسعود، مولانا عامر فاروق، مولانا سعید الرحمان سرور، عبدالمجید توحیدی اور حافظ محمد تنویر شریک ہوئے ۔