کار چوری ‘ماڈل ٹاؤن 51مقدمات کیساتھ سرِ فہرست

 کار چوری ‘ماڈل ٹاؤن 51مقدمات کیساتھ سرِ فہرست

صدر 45کیساتھ دوسرے ،کینٹ 38مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر

لاہور(آن لائن) شہر میں گن پوائنٹ پر کار چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 9کاریں چھینی گئی ہیں جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 189کار چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 4مقدمات کے ساتھ سرِ فہرست رہا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 2،2 کاریں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایک کار گن پوائنٹ پر چھینی گئی۔دوسری جانب کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 51 مقدمات کے ساتھ سرِ فہرست رہا، صدر ڈویژن 45 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ کینٹ ڈویژن 38 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سول لائنز ڈویژن سے 29 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 15کاریں چوری ہوئیں۔ سٹی ڈویژن میں رواں سال کے دوران 11کار چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور شبہ ہونے پر فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں