حضرت ابوبکر صدیقؓ امت کیلئے مشعل راہ :جماعت اہلسنت

حضرت ابوبکر صدیقؓ امت کیلئے  مشعل راہ :جماعت اہلسنت

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد ہالہ میں منعقدہ عظیم الشان ‘تاجدار صداقت کانفرنس میں خلیفہ اول،رفیق نبوت امام صحابہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی بے مثال عظمت و سیرت کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

کانفرنس کی صدارت جماعت اہل سنت کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کی، تاجدار صداقت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب کے ترجمان ذیشان کلیم معصومی نے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی اسلام کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ \'\'سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی صداقت، ایثار اور وفاداری پوری امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ آپؓ کا سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ آپ کو ہجرت میں حضور اکرم کے رفیقِ غار ہونے کا عظیم شرف حاصل ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں