بڑے بھائی کے قاتل کی درخواست ضمانت پر مقتول کے بچے ہائیکورٹ طلب

بڑے بھائی کے قاتل کی درخواست ضمانت پر مقتول  کے بچے ہائیکورٹ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے والدہ پر تشدد سے روکنے پر بڑے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کی۔۔

 درخواست ضمانت پر مقتول کے بچوں کو طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے سرکاری وکیل کو عدالتی حکم کی تعمیل کرانے کی ہدایت کر دی ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اپنایا کہ 2015میں ملزم افضال نے ڈانٹنے پر والدہ پر تشدد کیا اوروالدہ پر تشدد سے روکنے پر بڑے بھائی ابراق کو گولی ماری، دس سال سے مفرور ملزم کو فیصل آباد پولیس نے 25 جولائی کو گرفتار کر لیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں