شیخ معز الدین فاؤنڈیشن کایوم صدیق اکبرؓ پروگرام
لاہور(سٹاف رپورٹر)شیخ معز الدین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سالانہ یوم صدیق اکبرؓ پروگرام جامع مسجد المصطفٰی انگوری باغ سکیم شالیمار لنک روڈ میں۔۔
پیر الحاج عبد العزیز مرزا نقشبندی جماعتی اور پیر الحاج حافظ عارف نقشبندی جماعتی کی زیرصدارت ہوا۔ مہمان خصوصی مولانا بشارت صدیق ہزاروی نے خلیفہ اول کی نبی کریم ؐسے عقیدت اور اسلام کیلئے خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا ۔اور کہا آپ ؓکی جان ومال سے بڑھ کر نبی کریم ؐکیساتھ وفا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان جیسا پوری کائنات میں کوئی مومن نہیں ۔ آخر میں پیر عبد العزیز مرزا جماعتی نے خصوصی دعا کرائی ۔