16 دسمبر دو بڑے سانحات کی یاد دلاتا ہے :ہشام الہٰی
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 16 دسمبر دو بڑے سانحات کی یاد دلاتا ہے۔۔
جن میں سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور سکول شامل ہے ۔ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔16 دسمبر2014 تاریخ کی بدترین دہشت گردی تھی جس میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا 16دسمبرپاکستان ہی نہیں امت مسلمہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔