دہشتگردی کیخلاف ریاست کیساتھ :قائدین کا اعلامیہ

دہشتگردی کیخلاف ریاست کیساتھ :قائدین کا اعلامیہ

اسلامی تعاون تنظیم اور مسلم ممالک ہندوستان میں مظالم کیخلاف فوری آواز بلند کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ اور مذاہب کے قائدین کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر معصوم بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتہا پسندی ،د ہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے ریاست پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا ہے ،مسلم علما و مشائخ نے جمعتہ المبارک کو ہندوستان میں اقلیتوں پر بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور آسٹریلیا میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف یوم مذمت منانے کا اعلان کیا۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں فادر جیمز چنن، ڈاکٹر مجید ایبل ، سردار گیان سنگھ، مولانا عاصم مخدوم ، مولانا اسدا للہ فاروق، مولانا اسلم صدیقی ، پیر خلیل احمد ، ڈاکٹر بدر صیفی ، علامہ طاہر الحسن ،حافظ مقبول احمد، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مفتی عمر فاروق، قاری عبدالحکیم اطہر ، مولانا مبشر رحیمی ، مولانا محمد ابراہیم حنفی ، حافظ احتشام الحق، صوفی اسلام الدین عثمانی ، قاری فیصل امین اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلا س کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسالک و مذاہب کے قائدین نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردی اور انتہا پسند ی کے خاتمے کیلئے ریاست پاکستان، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ، دفاع اور استحکام کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں