ایس ایچ اوز کو3سے 5بجے تک شہریوں کے مسائل سننے کی ہدایت

ایس ایچ اوز کو3سے 5بجے تک  شہریوں کے مسائل سننے کی ہدایت

لاہور (کرائم رپورٹر )تمام ایس ایچ اوز 3 سے 5 بجے تک شہریوں کے مسائل کی شنوائی یقینی بنائیں۔۔

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز کی مجموعی کارکردگی، دیکھ بھال اور طے شدہ پروٹوکولز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی فواد الدین ریاض، اے آئی جی کمپلینٹس احمد محی الدین موجود تھے جبکہ آر پی او شیخوپورہ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل امجد اور ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی سید محمد امین بخاری نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں