ٹیوٹا ہاسپی ٹیلٹی کاکانووکیشن 92طلبہ میں اسناد تقسیم

ٹیوٹا ہاسپی ٹیلٹی کاکانووکیشن  92طلبہ میں اسناد تقسیم

لاہور(خبر نگار)ٹیوٹا ہاسپی ٹیلٹیمیراکی کے پہلے بیچ کے طلبہ کا کانووکیشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں کامیاب ہونیوالے 92طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔۔۔

۔تقریب کے مہمان خصوصی سیپکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خاں تھے ۔دیگر مہمانوں میں چیئرمین سکل ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس عدنان چٹھہ ، پارلیمانی سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ ثاقب چدھڑ سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ نادر چٹھہ چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر ،پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور سمیت ہوٹل انڈسٹری کی نمایاں شخصیات شریک تھیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہاسپی ٹیلٹی کے طلبہ اگر جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کریں تو اس فیلڈ میں ترقی کی بہت سی راہیں ان کی منتظر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ فروغ ہنر میں ہی ملکی مسائل کا حل ہے ۔ سکل ڈویلپمنٹ کا دائرہ دیہاتوں تک بڑھانا ہو گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر( ر )محمد ساجد کھوکھر نے کورس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ٹیوٹا ہاسپی کے یہ کورسز کرائے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں