ستھرا پنجاب کا کوڑا کنٹینر چوری کرنے والے کیخلاف مقدمہ

ستھرا پنجاب کا کوڑا کنٹینر چوری  کرنے والے کیخلاف مقدمہ

قصور(نمائندہ دنیا) ستھرا پنجاب کا کوڑے والا کنٹینر چوری کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سپروائزر ستھرا پنجاب محمدفریاد ولد اﷲ دتہ نے پولیس تھانہ سٹی پھول نگر میں مقدمہ درج کروایا کہ سلمان ولد عبدالغفار ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا کوڑے والا کنٹینر چوری کرکے لے جارہاتھا جس پر پولیس تھانہ سٹی پھول نگر نے سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں