لاہور ہائیکورٹ کا پتنگ بازی کیخلاف تما م درخواستیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کیخلاف عوامی مفاد کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے ۔
جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ریمارکس دئیے ابھی تک مین کیس میں بھی نوٹس جاری نہیں ہوئے ،اس درخواست کو مرکزی درخواست کے ساتھ سنیں گے ۔عدالت نے کاپی سرکاری وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی ۔