اشتہاریوں کو فرار میں مدد پر2ملزموں کیخلاف مقدمات

اشتہاریوں کو فرار میں مدد  پر2ملزموں کیخلاف مقدمات

قصور(نمائندہ دنیا)دومختلف مقامات سے مجرم اشتہاریوں کو فرار کروانے میں مدد کرنے والے دو ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 تھانہ کھڈیاں میں تعینات اے ایس آئی محمدسونا نے مقدمہ درج کروایا کہ مخبر خاص کی اطلاع پا کر دھالہ کلاں میں قتل کے مقدمہ کے مجرم اشتہاری بشارت پر ریڈ کیا گیا جہاں پر پولیس پارٹی کو دیکھ کر باوے والا کے رہائشی عمر دین ولد حشمت علی ڈوگر نے بشارت کو کہا کہ بھاگ جاؤ پولیس آ گئی ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں