توڑ پھوڑ، تشدد، رقم چوری پر مقدمہ درج

 توڑ پھوڑ، تشدد، رقم  چوری پر مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) گھر میں داخل ہوکر سامان کی توڑ پھوڑ کرنے ، بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت اُس کی جیب سے 45ہزار روپے چوری کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

الفلاح کالونی کھڈیاں کے رہائشی جنیداسلم ولد محمداسلم نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ ارشد بھٹی وغیرہ تین نامزد اورپانچ نامعلوم مسلح ملزموں نے میرے گھر میں داخل ہو کر سامان کی توڑ پھوڑ کی اور گالی گلوچ کرتے ہوئے میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران بھائی کی جیب سے 45ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں