گالم گلوچ، تشدد، گھر سے نکالنے والے خاوند ، دیورپر مقدمہ

گالم گلوچ، تشدد، گھر سے نکالنے والے خاوند ، دیورپر مقدمہ

قصور(نمائندہ دنیا) گالم گلوچ، تشدد اور کپڑے پھاڑ کر رات کو گھر سے نکالنے والے خاوند اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 شرقپور ضلع شیخوپورہ کی رہائشی صفدر کی زوجہ ساجدہ بی بی نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ اُس کی بیٹی سعدیہ کو اُس کے شوہر فیاض اور دیور نوید الیاس نے گالی گلوچ، تشدد اور کپڑے پھاڑ کر رات 11بجے گھر سے نکال دیا۔ ہم اپنی بیٹی کا دو سال سے خرچہ اُٹھا رہے ہیں جبکہ میری بیٹی کا خاوند پہلے بھی اُس پر تشدد کرکے اُسے مارتا پیٹتا رہتا تھا لیکن اس بار حد کردی۔ جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ماں کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں