گگو منڈی میں ستھرا پنجاب صفائی نظام فیل، جابجا گندگی، کوڑا کرکٹ
گگو منڈی (نمائندہ خصوصی) گگو منڈی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کی کارکردگی بری طرح متاثر ہونے لگی ہے ۔
شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، گلی محلوں اور رہائشی آبادیوں میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں خصوصاً گلی نمبر 5 محمد پورہ میں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی عملہ باقاعدگی سے ڈیوٹی انجام نہیں دے رہا۔