سانگلا ہل: ماڈل بازاروں کی بیوٹیفکیشن پر 80 ملین خرچ ہونگے

سانگلا ہل: ماڈل بازاروں کی بیوٹیفکیشن پر 80 ملین خرچ ہونگے

وزیر اعلیٰ نے گوردوارہ جنم استھان تک ماڈل روڈکی بھی منظوری دیدی

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانگلاہل، شاہ کوٹ ،واربرٹن اور ننکانہ کے ماڈل بازاروں کی بیوٹیفکیشن سکیموں کی منظوری دے دی، جن پر مجموعی طور پر350ملین روپے لاگت آئے گی،تحصیل سانگلا ہل کے ماڈل بازاروں کی بیوٹیفکیشن پر 80 ملین روپے خرچ ہونگے ،شاہ کوٹ کے ماڈل بازاروں کی بیوٹیفکیشن پر 90 ملین ،اربرٹن ماڈل بازار کی بیوٹیفکیشن پر 50 ملین اور ننکانہ کے ماڈل بازاروں کی بیوٹیفکیشنپر 130 ملین رقم خرچ ہو گی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ کی بریفنگ کے دوران گوردوارہ جنم استھان تک ماڈل روڈکی بھی منظوری دیدی۔ضلع کی پہلی ماڈل روڑ کھیاڑے کلاں انٹرچینج تا گوردوارہ جنم استھان تک بنائی جائے گی،ترجمان ضلعی حکومت نے بتایا کہ بیوٹیفکیشن کی تمام ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں