قصور میں لاکھوں کی چوریاں، گھی، مچھلی بھی لے گئے

قصور میں لاکھوں کی چوریاں، گھی، مچھلی بھی لے گئے

شہری فونز، طلائی بالیوں، بیٹریوں، گھریلوقیمتی اشیا سے بھی محروم کردئیے گئے

قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم چور دُکان سے لاکھوں روپے کا گھی،طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی، گھریلو سامان، موبائل فون ، بیٹریاں اور 30من مچھلیچوری کرکے لے گئے ۔ بکن کے تحصیل چونیاں کے رہائشی محمدیٰسین ولد رحمت علی کھوکھر کی دُکان سے نامعلوم چور 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا گھی چوری کرکے لے گئے ۔ الہ آباد سے نامعلوم چور عبداﷲ ولد علی محمد شیخ کا 8ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ پتواں کلاں صدر قصورسے نامعلوم چور اعجاز عامر ولد جودھا مسیح کا 32ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ رفیع کالونی سے نامعلوم چور حمزہ ناز ولد محمدیوسف کے گھر کے تالے توڑ کر اندر سے نقدی 2 لاکھ روپے ، ایک تولہ طلائی بالیا ں، واشنگ مشین، سلائی مشین، جوسر اور دیگر گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پھول نگر سے نامعلوم چور وارث ولد حرمت خاں کی بیوی کے پرس سے 5ہزار روپے اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔ حسین خانوالہ چک 8پتوکی سے نامعلوم چور پی ٹی سی ایل کی ایکسچینج کا دروازہ توڑ کر وہاں سے بیٹریاں چوری کرکے لے گئے ۔ سرائے مغل گروکے سے شوکت وغیرہ 30من مچھلی چوری کرکے لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں