شہدا پولیس کے بیرونِ ممالک زیرِ تعلیم بچوں کیلئے سکالرشپس تقسیم کی تقریب

شہدا پولیس کے بیرونِ ممالک زیرِ تعلیم بچوں کیلئے سکالرشپس تقسیم کی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر )سنٹرل پولیس آفس میں شہدا پولیس کے بیرونِ ممالک زیرِ تعلیم ہونہار بچوں کیلئے فارن سکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور تھے ۔

 اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ذیشان اصغر، ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر ضیا، اے آئی جی فنانس ندا عمر چٹھہ اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھی موجود تھے ۔ شہدا پولیس کے بیرونِ ممالک زیرِ تعلیم بچوں کیلئے ایک کروڑ پندرہ لاکھ کی رقم فارن سکالرشپس کی مد میں تقسیم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں