تفتیشی عمل کو شفاف بنانے کیلئے ایف آئی اے کا تربیتی پروگرام
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )قانونی اور تفتیشی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے ایف آئی اے لاہور زون کا اہم تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔۔۔
۔ یہ ریفریشر ٹریننگ کورس ایف آئی اے لاہور زون کے کمرشل بینکنگ سرکل کے افسران کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔اس تربیتی کورس کا مقصد افسران کو کیس فائلز، چالانز اور قانونی کارروائی میں سامنے آنے والی خامیوں سے آگاہ کرنا اور ان کے ازالے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔