تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں آج سے 10جنوری تک ہونگی
لاہور ( خبر نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتِ پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اور ۔۔۔
نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی کالجز اور جامعات آج23 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک بند رہیں گے ۔ جبکہ تعلیمی سرگرمیاں پیر 12 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوں گی اور تمام کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس چار سالہ پروگرامز جاری رہیں گے ، اسی طرح تمام امتحانات بورڈز اور یونیورسٹیز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے ۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ احکامات پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گے ۔