گاڑی مارکر زخمی کرنے پر کوچ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا) عقب سے گاڑی مارکر زخمی اور نیم بیہوش کرنے والے نامعلوم کوچ کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گلبرک کالونی قصور کے رہائشی محمد جاوید اختر ولدمحمد علی نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ سواریاں لے کر جا رہا تھا کہ نامعلوم کوچ نے بہادر پورہ روہی نالہ کے قریب میری گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کیا اور موقع سے فرار ہو گیا جس سے میری گاڑی کے اگلے دونوں ٹائر فٹ پاتھ سے ٹکرائے اور پھٹ گئے جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو گئی اور سڑک کی دوسری جانب گھسیٹتی ہوئی گئی، خودبخود رکی جس کی وجہ سے میرے سر پر چوٹ آئی اور میں نیم بے ہوش ہو گیا۔ کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔