باغ میں مویشی چھوڑنے سے منع کرنے پر دھمکیاں ،ملزموں کیخلاف مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا)امرود کے باغ میں مویشی چھوڑنے سے منع کرنے پر دھمکیاں دینے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راؤ خانوالہ کے رہائشی عامر شہزاد ولد عاشق علی نے پولیس تھانہ تھہ شیخم میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم میرے باغ کوٹلی رائے ابوبکرمیں زبردستی مویشی چھوڑتے ہیں۔ منع کیا تو انہوں نے وہاں موجود میرے ملازموں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ متعدد بار میرے امرود چوری کرنے سمیت باغ کا اجاڑہ بھی کیا ہے ۔