ماموں پر قینچی سے حملہ پر بھانجے کیخلاف مقدمہ

ماموں پر قینچی سے حملہ پر  بھانجے کیخلاف مقدمہ

قصور(نمائندہ دنیا)ماں کیساتھ بدتمیزی کرنے سے منع کرنے والے بیٹے کا اپنے حقیقی ماموں پر قینچی سے حملہ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

علی پارک قصور کے رہائشی غلام فرید ولد عبدالرحمن نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ علی پارک قصور کا رہائشی عثمان عرف نعمان ولد محمد اشفاق راجپوت بھٹی میرے گھر میں مقیم ہے ، ملزم ر اپنی والدہ جو کہ سائل کی حقیقی بہن ہے سے بد تمیزی کر رہا تھا، منع کیا تو عثمان عرف نعمان طیش میں آگیا اور کپڑا کاٹنے والی قینچی سے میرے اوپر حملہ آور ہوگیا جس پر پولیس تھانہ صدر قصور نے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں