مریدکے :سی سی ڈی کو دیکھ کر فرار ہوتے ڈاکو درختوں سے ٹکرا کر زخمی، ایک گرفتار، دوسرا فرار
کالا شاہ کاکو، مریدکے (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)سی سی ڈی کا خوف ، مریدکے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس گاڑی آتے دیکھ کر دوڑ لگا دی۔ درختوں سے ٹکرا کر دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے ۔
ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار ہوگیا۔ زخمی ڈاکو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ واقعات کے مطابق گزشتہ رات مریدکے شیخوپورہ روڈ پر مبارک آباد کے قریب سی سی ڈی کی گاڑی کو دیکھتے ہی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو بھاگتے ہوئے درختوں سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ایک ڈاکو گرفتار مگر دوسرا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ زخمی داکو کی پہچان قیصر ولد لال دین سکنہ ٹبہ کوٹ یعقوب کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم ریکارڈ یافتہ ہیں۔ زخمی ڈاکو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔