شیخوپورہ :متعدد ایس ایچ اوز،تفتیشی افسروں کے تقرر وتبادلے
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع پولیس شیخوپورہ میں انتظامی بنیادوں پرمتعدد ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسروں کے تقرر وتبادلے کر دئیے گئے ، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق انسپکٹر پولیس آئی پی یاسر کو پولیس لائنز سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ نارنگ تعینات ، انسپکٹرقمر کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ، انسپکٹر محبوب مصطفیٰ کو انچارج انویسٹی گیشن سٹی سرکل سے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ، سب انسپکٹر ایس آئی مختار کو انویسٹی گیشن تھانہ فیروزوالہ سے ایس ایچ او تھانہ شرقپور، سب انسپکٹر نوید ملک کو ایس ایچ او تھانہ شرقپور سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ صفدرآباد، انسپکٹر عمران خالد کو ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سے ہٹا کر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اے ڈویژن ، سب انسپکٹر عباس کو ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سے ہومی سائیڈ برانچ تھانہ بی ڈویژن ، انسپکٹر خرم کو ایس ایچ او تھانہ نارنگ سے تبدیل کر کے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی مریدکے ، سب انسپکٹر عبد الاسلام کو ایس ایچ او تھانہ صفدرآباد سے تبدیل کر کے پی او ٹیم تھانہ ہاؤسنگ کالونی تعینات کیا گیا ہے ۔