جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پاکستان بنا:برجیس طاہر
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا، جلسے سے خطاب
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی149ویں اورسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی76ویں سالگرہ کی مناسبت سے حمید نظامی روڈ پر جلسہ منعقد کیا گیا،جس میں سابق وفاقی و ز یر امور کشمیر ، گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر مہمان خصوصی تھے ،جلسہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر ،کو آرڈی نیٹر پی پی 132 علی طارق چیمہ، مدثر عزیز اور لالہ احسان اﷲ تتلہ نے خطاب کیا،جلسہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں اعظم شریف،لیگی رہنما جاوید انور بھٹی ، عاصم رندھاوا، احسان اﷲ پنوں،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر محمد حنیف گواسکر، سینئر نائب صدر محمد انیس، عابد حسین جٹ، تنویر گھمن، غلام حسین،سابق کونسلرز شاہد ندیم، شفقت علی سمیت لیگی عمائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،چودھری محمد برجیس طاہر نے مزیدکہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پا کستا ن بنایا اور قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اسے ناقابل تسخیر بنادیا، با با ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قائدانہ صلاحیتوں اور قیادت کے باعث پاکستان کا وجود ممکن ہوا، پوری پاکستانی قوم اور آنے والی نسلیں قائد اعظم ؒ کے اس احسان کو کبھی نہ بھلا سکیں گی۔