معمر خاتون کے قتل کا معمہ حل داماد ملوث نکلا،ملزم گرفتار

معمر خاتون کے قتل کا معمہ حل داماد ملوث نکلا،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی انویسٹی گیشن پولیس نے 62 سالہ رئیسہ بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

رائیونڈ کے علاقے میں خاتون کے قتل کا نوٹس لیکر  ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گزشتہ روز رائیونڈ پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کا داماد ہے جس نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی ساس رئیسہ بی بی کوگلا دبا کر قتل کیااوراسکے بعد مقتولہ کی تدفین تک تمام کاموں میں پیش پیش رہا اس کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں