ون ڈش خلاف ورزی پر میرج ہال کو 50ہزار جرمانہ

 ون ڈش خلاف ورزی پر  میرج ہال کو 50ہزار جرمانہ

حویلی لکھا:(نامہ نگار)سپیشل برانچ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مشترکہ کارروائی کے تحت قصر نور میرج ہال میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر ہال انتظامیہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات کے تحت کی گئی تاکہ عوامی قوانین کی سختی سے پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔متعلقہ حکام نے کہا کہ عوامی سہولیات اور قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مستقبل میں بھی فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں