علیم خان کاایم پی اے عرفان شفیع کھوکھرکی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور(سیاسی نمائندہ)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اراکین قومی اسمبلی سیف الملکوک کھوکھر اور افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر سے ملاقات کی اور ممبر پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کی ناگہانی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔
عبدالعلیم خان کھوکھر پیلس گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔صوبائی وزیر سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر اور ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی بھی موجود تھے ۔