ڈیجیٹل ڈیٹا بیس جعلسازی ختم کرنے میں معاون ہوگا:چیئرمین پی آر اے

 ڈیجیٹل ڈیٹا بیس جعلسازی ختم کرنے  میں معاون ہوگا:چیئرمین پی آر اے

لاہور( این این آئی)چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ورلڈ بینک کے وفد نے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کر کے پنجاب میں ٹیکس کولیکشن سسٹم کو شفاف اور مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں طے پایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی، پی آئی ٹی بی اور ورلڈ بینک ڈیجیٹل ڈیٹا بیس پر مشترکہ کام کریں گے ۔

وفد کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ای آئی ایم ایس اور ڈیٹا بیس کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ورلڈ بینک معاونت کرے گا۔ ڈیجیٹل ڈیٹا بیس آف لائن اور جعلی بلنگ کے ساتھ ساتھ پی او ایس مشینوں کی جعلسازی ختم کرنے میں معاون ہوگا،بذریعہ کیو آر کوڈ، کارڈ سسٹم بلوں کی ادائیگیوں اور تصدیق کیلئے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں