سندھ پولیس اور ایف آئی اے کومطلوب 5اشتہاری گرفتار

سندھ پولیس اور ایف آئی اے کومطلوب 5اشتہاری گرفتار

مزمل ،شرافت ،منیر، مرسل محسن ،انجم شہزاد ڈولفن سکواڈ کے ہتھے چڑ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے سندھ پولیس اور ایف آئی اے کومطلوب 5اشتہاری گرفتارکرلیے ۔ ڈولفن سکواڈ نے نیو راوی پُل،ٹھوکر نیاز بیگ سے دوران چیکنگ ای ایپ کی مدد سے نارووال پولیس کو مطلوب قتل،اقدام قتل کے اشتہاری اور سندھ پولیس کو مطلوب دوران ڈکیتی زخمی کرنے میں ملوث اشتہاری ملزموں مزمل اور شرافت کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھے ان کیخلاف تھانہ شارع فیصل (سندھ)اورنارووال میں مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن ٹیموں نے اڈا پلاٹ اور ریس کورس کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران اوکاڑہ اور لاہور ایف آئی اے پولیس کو انسانی سمگلنگ مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری بھی گرفتار کر لیے ۔تینوں ملزموں کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں جو گرفتاری سے بچنے کیلئے 2 سال سے روپوش تھے ۔ گرفتار ملزموں منیر، مرسل محسن اور انجم شہزاد کومزیدکارروائی کیلئے تھانہ ریس کورس اور چوکی اڈا پلاٹ پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں