کماہاں انٹرچینج آشیانہ روڈپرحادثہ،1جاں بحق10 زخمی

 کماہاں انٹرچینج آشیانہ روڈپرحادثہ،1جاں بحق10 زخمی

کار اور بس کے درمیان تصادم،زخمی ہسپتال منتقل ، 3 کی حالت نازک

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں کار اور بس کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق 10 زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق کماہاں انٹرچینج آشیانہ روڈپر کار اور بس کے درمیان حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ، زخمی ہونے والوں میں سے چھ افراد کو ریسکیو عملہ نے موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 4افرادکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں