2025کے دوران 38ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی
لاہور(کرائم رپورٹر)2025 میں 38 ڈی ایس پیز کو ایس پی، جبکہ 191 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
اسی طرح 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک آفیسرز، 1047 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ 907 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر، 1054 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی، جبکہ 2562 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی ملی۔ اس کے علاوہ 26 جونیئر کلرکس اور 2 سٹینوگرافرز کو بھی ترقی دی گئی ، 7 سینیئر سکیل سٹینوگرافرز، 19 اسسٹنٹس، 80 سینیئر کلرکس، ایک پرائیویٹ سیکرٹری اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔